ابھیشک بچن کی فلم ’’بوب بسواس‘‘ کی شوٹنگ سے تصویر منظرعام پر

November 28, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ابھیشک بچن کا شماربولی وڈ کے ہینڈسم اداکاروں میں ہوتا ہے، لیکن آنے والی فلم میں ان کےکردارکی تصاویردیکھ کریقین کرنا مشکل ہوجائے گا یہ ابھیشک ہی ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ پرابھیشک کی نئی فلم ” بوب بسواس” کی شوٹنگ کے دوران لیک ہوجانےوالی تصاویر وائرل ہیں جو رواں ہفتے کلکتہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تھیں، تصایرمیں اداکارچترا نگدا سنگھ بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ان تصاویرمیں ابھیشک معمول سے ہٹ کر قدرے موٹے دکھائی دے رہے ہیں، نیلی شرٹ، اولڈ اسٹائل پینٹ کے ساتھ بڑے فریم کی عینک اوروگ نے اداکار کی حقیقی شخصیت کو مکمل تبدیل کردیا ہے۔ساڑھی میں ملبوس چترانگدا سنگھ کالا بیگ لیے ابھیشک کے ساتھ چل رہی ہیں، اور ان دونوں کے ہمراہ ایک چھوٹا لڑکا بھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں دونوں کا کردار میاں بیوی کا ہے اور اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شوٹ سے قبل تیارہوتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔چترا نگدا کے مطابق ” 8 ماہ کے وقفے کے بعد سیٹ پردوبارہ واپسی اچھی لگ رہی ہے، ہم تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ بھی اختیار کررہے ہیں کیونکہ کورونا ابھی موجود ہے اور ہم سبھی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے”۔رواں ہفتے کے آغازمیں ابھیشک نے بھی فالوورزکو بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا پھرسےآغازہوگیا ہے۔اداکار نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “بوب تک واپسی، سب محفوظ رہیں اور خیال سے سفرکریں، ماسک پہنیں”۔فلم ” بوب بسواس” اداکارشاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کی ہے۔