ہماری منزل پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانا ہے، شبلی فراز

November 28, 2020

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے کہ ہماری منزل پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کوہاٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف اسی وقت جانا پڑتا ہے جب معیشت بیمار ہو، ماضی کی حکومتوں نے ملک پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی، کرنٹ اکاؤنٹ کا تاریخی خسارہ، خارجہ پالیسی کا نام نہیں تھا، عمران خان کا نہ کوئی کاروبار ہے اور نہ ذاتی مفاد ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہماری منزل پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانا ہے چاہے ماضی کے قرضوں کی واپسی کے لیے قرض لینا پڑے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا نظام بنائیں گےکہ جس میں پاکستان کے عوام ملک کے مالک ہوں۔