پنجاب حکومت تحمل و برداشت کا مظاہرہ کررہی ہے، فردوس عاشق

November 28, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم حالات کو کسی اور جانب لیجانا چاہتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ملتان میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان میں کورونا کا پھیلاؤ 17 فیصد ہے، جلسے کے بعد ملتان میں کورونا بڑھ سکتا ہے۔