برطانیہ میں موٹاپے کا شکار افراد کو کورونا ویکسین پہلے دینے کا فیصلہ

November 29, 2020

نیو یارک (این این آئی)پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کن افراد کو ترجیحی بنیاد پر دی جائیگی ۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس 60سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائیگی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کا کورونا سے موت کے امکانات دگنا ہیں۔