یورپی یونین میں7لاکھ افراد بے گھر ،کورونا کے باعث مزید اضافہ ہوگا

November 29, 2020

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے اپنے ایک اعلامیے میں خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین میں 7 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد ہیں اور یہ 2010 کی نسبت بے گھر افراد میں 70 فیصد اضافہ ہے اور کورونا وبا کی وجہ سے بے گھر افراد اور غربت میں شدید اضافہ ہوگا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری اعلامیے کے حق میں 647 اور مخالفت میں 13 رکن پارلیمنٹ نے ووٹ دیئے جبکہ ووٹنگ میں 32 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت نہیں کی۔ یورپی یونین نے اس اعلامیے میں یورپی پارلیمنٹ سے 2030 تک یورپی یونین میں بے گھر افراد کے مسائل دور کرنے کی اپیل کی ہے۔یورپی یونین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے اس موضوع کی جانب بھی اشارہ کیا کہ کورونا وبا کی وجہ سے بے گھر افراد اور غربت میں شدید اضافہ ہوگا۔