حکومت کی رخصتی کے دن قریب آ چکے ہیں ،عزیز الرحمان چن

November 30, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے53ویں یوم تاسیس کے حوالے سےبھٹہ چوک میںخصوصی تقریب ہوئی جسکا انعقاد پیپلزپارٹی لاہورکے سینئرنائب صدرمحمد اشرف بھٹی نے کیا۔ صدر پیپلز پارٹی لاہورحاجی میاں عزیزالرحمان چن اور اشرف بھٹی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملکر یوم تاسیس کاکیک کاٹا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی میاں عزیز الرحمن چن نےکہا کہ ملتان جلسے کوروکنا حکومت کی فاشسٹ غلطی ہے ملتان کا جلسہ ہرصورت میں ہوگا حکومت کی رخصتی کے دن قریب آ چکے ہیں تبدیلی سرکار ایک ڈکٹیٹر سرکار بن چکی ہے۔تقریب میں اورنگزیب برکی،سونیا خان‘ اشرف خان،فہیم ٹھاکر،شاہدہ جبین ممبر فیڈرل کونسل، مرزا ادریس سمیت دیگر نے شرکت کی۔