جامعہ اشرفیہ کےوفد کی مریم نواز سے ملاقات، دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

November 30, 2020

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جامعہ اشرفیہ لاہور کے اعلیٰ سطح وفد نے اتوار کے روزمہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی قیادت میں جاتی عمرہ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پرمریم نواز شریف سے ملاقات کے دوران تعزیت کی۔ ناظم جامعہ اشرفیہ لاہور حافظ اسعد عبید،مولانا زبیرحسن، حافظ خالد حسن، مولانا اویس حسن، مولانا سعد بن اسعد اور حافظ محمد طلحہ پر مشتمل وفد نے تعزیت کرتے ہوئے کہا بیگم شمیم اختر کی وفات یقیناً شریف خاندان، انکی جماعت و کارکنوں کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔