ملتان، پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران گھنٹہ گھر چوک کے قریب آگ لگ گئی

November 30, 2020

ملتان میں جلسہ گاہ کے قریب گھنٹہ گھرچوک پر گتہ کی ایک فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے حصہ لیا ۔

ملتان گھنٹہ گھر چوک کے قریب واٹر ورکس روڈ پر اس وقت ایک گتہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جب جلسہ گاہ میں مریم نواز خطاب کررہی تھیں ۔

ریسکیو کے مطابق گتہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بڑھ گئی جس کے باعث جلسہ گاہ میں بھی بے چینی پھیل گئی ۔


ریسکیو کی پانچ گاڑیوں نے آگ پرقابو پایا ، ریسکیو کے مطابق ایک بچہ بیہوش ہوا تھا جس کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔