خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف آگاہی مہم

December 01, 2020

پشاور( وقائع نگار) ٹرانس پشاور اور صوبائی محتسب کے زیر اہتمام خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی مہم بی آر ٹی کے یونیورسیٹی آف پشاور کے اسٹیشن پر منعقد کی گئی۔ آگاہی مہم میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد، ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان اور صوبائی محتسب برائے خواتین رخشندہ ناز سمیت دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کی بدولت بالخصوص خواتین کو صاف، محفوظ اور آرم دہ سفر میسر ہوسکا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ منصوبے کے آغاز سے اب تک بی آر ٹی میں کوئی خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیااور مستقبل میں بھی کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آ نے کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ بی آر ٹی پشاور کے آغاز سے ہی خواتین کو ایک بہترین اور محفوظ سفری سہولت میسر ہوسکی جس میں وہ بلا خوف وخطر سفر کر سکتی ہیں۔ صوبائی محتسب برائے خواتین کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کی وجہ سے آج صوبائی دارلحکومت کی خواتین اور بچیاں بلا خوف سفر کررہی ہیں اور ٹرانس پشاور کی جانب سے کئے گئے تمام تر اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مزید ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے مسافر کسی بھی شکایت و تجاویز کے لئے ہماری ہیلپ لائن 091-111-477-477پر کال کر سکتے ہیں۔