بڈھ بیر خراب ٹیوب ویل کی مرمت تاحال نہ ہوسکی ‘ پانی کی قلت

December 01, 2020

پشاور(,وقائع نگار) پشاور کے علاقہ بڈھ بیر سلیمان خیل میں خراب ٹیوب ویلز کی مرمت تاحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے بڈھ بیرسلیمان خیل کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تقریباًچار مہینوں سے علاقے کے تین ٹیو ب ویلز خراب پڑے ہیں اس کی مرمت کے لیے کئی بار پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو درخواستیں بھی دیں تاہم ابھی تک اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی خرابی کے باعث انہیں پانی کی قلت کا سامنا ہے علاقہ مکین تالابوں اور ندیوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ بار بار درخواستوں کے باوجود اس مسئلے پر نوٹس لینا افسوسناک ہے اور عوام کے ساتھ مذاق ہے جو افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے تک ٹیوب ویلز کی مرمت نہ ہوسکی تو وہ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرینگے اور روڈ بھی بند کریں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، سیکرٹری محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر اس مسئلے پر نوٹس لے کر دونوں ٹیوب ویلز کی مرمت کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے