چینی کی ایکس مل قیمت بیس دن میں 20 روپے فی کلو کم ہوگئی، وزیراعظم

December 02, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت بیس دن میں 20 روپے فی کلو کم ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مؤثر مداخلت سے چینی کی قیمت کم ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ کنٹرول ریٹ پر درآمدی چینی اور بروقت کرشنگ سیزن کا آغاز یقینی بنایا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں منصفانہ اور تیز کرنے کے لیے صوبوں کو کہہ دیا ہے۔