اے این ایف کی کارروائی آئس برآمد ،ایک ملزم گرفتار

December 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو چھاپوں کے دوران آئس برآمد کر کےایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کےمطابق اے این ایف نے نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران 150 گرام آئس برآمد کر لی جو پارسل کے ذریعے آسٹریلیا اسمگل کی جانی تھی۔ دوسری کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ پرملزمان سے ایک کلو دس گرام آئس برآمد کرکے ملزم رفیق کو گرفتا ر کر لیا ۔