نیویارک ، 7 دسمبر سےتعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

December 03, 2020

امریکی شہر نیویارک سٹی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود ایلیمنٹری اسکول 7 دسمبر سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

نیویارک سٹی کے میئر نے گذشتہ روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3.1 فیصد ہے ۔

میئر نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس بچوں کو کم متاثر کرتا ہے اور اگر ایک ہفتے میں متاثرہ کیسز کی شرح 3 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے تو اسکولوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ معذور بچوں کے سوائے مڈل اور ہائی سکول کی کلاسیں آن لائن ہوں گی۔

میئر نے کہنا تھا کہ کورونا وائرس بچوں کے لیے کم نقصان دہ ہونے اور اسکولوں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کے بعد انہیں دوبارہ کھولنا ممکن ہو رہا ہے لیکن بچوں کا اسکول آنے کے لیے ہر ہفتے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ بچوں کو ہفتے میں 5 روز اسکول آنا ہو گا اور اس دوران سماجی فاصلے کے قواعد پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔