مختلف علاقوں سےخاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں

December 05, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5J میں واقع مکان نمبر 1327 سے 3 روز پرانی خاتون کی لاش ملی ، متوفیہ کی شناخت 60 سالہ فرحت جہاں کے نام سے ہوئی ہے ، تاہم موت کی وجہ معلوم نہیںہوسکی، مزید تفتیش جاری ہے ۔ فرئیرتھانے کی حدود کینٹ اسٹیشن سے 85 سالہ گلزار اعوان کی لاش ملی،تاہم فوری طور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود یوسف گوٹھ گلی نمبر 15 نور اسلام مسجد کے قریب واقع ایک گھر سے ایک شخص 30سالہ امجد کی لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میوہ شاہ قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس نے لاش سول اسپتال منتقل کی،متوفی کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔