سندھ کی قدیم ثقافت پر ہمیں فخر ہے، اویس قادر شاہ

December 06, 2020

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں سندھ کی قدیم ثقافت پر بےحد فخر ہے۔

اویس قادر شاہ کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اویس قادر شاہ نے کہا کہ سندھ محبت پسند اور صوفی بزرگوں کا دیس ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹوپی اور اجرک سندھی ثقافت کی پہچان اور پاکستان کی شان ہیں۔