• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی ثقافتی دن پر سندھی عوام کو مبارکباد


پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

لاہور میں واقع وزیرِاعلیٰ پنجاب آفس میں سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سندھ کے لوک گلوکار الن فقیر مرحوم کا پورٹریٹ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی ثقافت پاکستان کی ثقافت کی خوبصورتی ہے، ہماری سب ثقافتیں سانجھی ہیں۔

تقریب میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان اور راجہ جہانگیر کو سندھی اجرک پہنائی گئیں۔

تازہ ترین