مریم بی بی کی فرسٹریشن کی وجہ، ان کے ناکام جلسے ہیں، شہباز گِل

December 08, 2020


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہمریم نواز کی فرسٹریشن کی وجہ اٰن کے ناکام جلسے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہعوام جانتی ہے کون ملک مخالفت میں اندھا اور کون ملک کو درست سمت لے جارہا ہے۔

شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ کیلبری کوئین میاں ریجیکٹڈ کا بیانیہ لے کر چل رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میاں ریجیکٹڈ کا بیانیہ سوائے چند درباریوں کے کوئی قبول نہیں کررہا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اپوزیشن کا پروپیگنڈا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ حکومت کو ناکام کرناچاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ سیاسی یتیموں کو پی ڈی ایم کے ڈرامے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔