اسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی خواہش پوری کردی

December 12, 2020

برطانیہ کے اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہونے والی خاتون کی خواہش تھی کہ وہ رواں سال کی برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں مگر علاج کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔

مریضہ نے اپنی خواہش کا اظہار ڈاکٹر سے کیا جس کو انہوں نے بغور سُنا اور مریضہ کو حوصلہ دیا کہ وہ جلد صحت یابی کے بعد برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گی۔

مریضہ کے پُرزور اسرار پر اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی خواہش پوری کرنے کے لیے مصنوعی برفباری کی۔

اسپتال کی انتظامیہ نے ملازمین کی مدد سے کمرے کا ماحول تبدیل کیا اور پھر مشین سے مصنوعی برفباری کر کے مریضہ کی خواہش پوری کی۔