جوبائیڈن کے ٹوئٹر پر 21 ملین فالوورز

December 12, 2020

74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہونے والے 77 سالہ جوبائیڈن کے ٹوئٹر پر 21 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو جہاں دُنیا بھر میں مقبولیت مل رہی ہے تو وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود جوبائیڈن کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہیں21 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعدہر گُزرتے دن کے ساتھ ٹوئٹر پر جوبائیڈن کے چاہنے والوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

جوبائیڈن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے صرف 32 لوگوں کو اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ، امریکا کی نو متخب نائب صدر کملا ہیرس سمیت اُن کے دیگر عزیز و اقارب شامل ہیں۔

دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود جوبائیڈن کے اکاؤنٹ کو اب تک 14 اعشاریہ 2 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ جوبائیڈن نے صرف 102 لوگوں کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 77 سالہ جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات میں 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔