• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے اعلان کے وقت اُن کے اہلخانہ نے ایک ساتھ مل کر اُنہیں گلے سے لگایا جس کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہے۔

74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہونے والے 77 سالہ جوبائیڈن کی صاحبزادی نومی بائیڈن نے اپنے والد کی کامیابی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خوبصورت اور جذباتی تصویر شیئر کی ہے۔

نومی بائیڈن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو بائیڈن کی جیت پر اُن کے اہلخانہ نے جذباتی ہوتے ہوئے اُنہیں گلے سے لگایا ہوا ہے اور اُن کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جو بائیڈن کی صاحبزادی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے گزشتہ روز کی تاریخ 07-11-2020 درج کی۔

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور اُن کے اہلخانہ کی جذباتی تصویر پر اب تک لاکھوں لائکس آچکے ہیں جبکہ ٹوئٹر صارفین جو بائیڈن کو مبارکباد بھی دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

تازہ ترین