اسلام آباد ایئرپورٹ : منشیات اسمگلنگ کی کارروائی ناکام

December 14, 2020

اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کارروائی ناکام بنا دی گئی جبکہ 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نقیب اختر اور محمد منیر پرواز ایس وی 888 سے جدہ جارہے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع نے کہا کہ دوران اسکریننگ مسافروں کے معدے میں منشیات کی موجودگی پائی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر نقیب کا تعلق سرگودھا جبکہ منیر کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔