• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے منشیات کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)  نے کراچی سے کینیڈا منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

 ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ  اینٹی نارکوٹکس فورس نے  کراچی پورٹ، بدر الدین یارڈ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران رولنگ مل مشین میں چھپائی گئی 105 کلوگرام افیون برآمد کرلی ہے۔

 اے این ایف کا کہنا ہے کہ  ملزمان رولنگ مل مشین کے ذریعے منشیات کینیڈا اسمگل کرنا چاہتے تھے۔


ترجمان اینٹی نارکوٹکس کا کہنا ہے کہ  برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے،  کارروائی کے دوران ایک ملزم  کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی  ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین