مریم نواز کو جلسے کے شرکا نے حیران کردیا

December 15, 2020

اتوار کو لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکا نے مریم نواز کو حیران کردیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں جلسے کی ویڈیو شیئر کی جس میں خواتین ایک ترتیب سے مریم نواز کے بینر اٹھائے کھڑی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ یہ ایک اور جدت ہے جس نے مجھے حیران کردیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے لال دل والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس جدت سے کافی خوش ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر فعال مسلم لیگ نون کی صدر نے اس سے قبل ایک صارف کو دلچسپ جواب دیا تھا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ مریم نواز نے میری فلِیٹ یعنی ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اسٹوری دیکھی ہے۔

صارف کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’میری ہر چیز پر گہری نظر ہے۔‘