ضمنی انتخابات میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا

December 21, 2020

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر غور ہوگا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس زوم پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی ریلیوں کے شیڈول پر بھی غور ہو گا۔