گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مذاکرات کا اشارہ دے دیا۔
چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن میں استعفوں سے متعلق ابھی اتفاق نہیں ہے، آپ دیکھیں گے کہ آئندہ مہینے میں مذاکرات کی سمجھ آجائے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر نکال لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، امید ہے کہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہوگا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے۔