صدیوں بعد سیارہ مشتری اور زحل قریب تر فاصلے پر آگئے

December 21, 2020


آسمان پر سیارہ مشتری اور زحل ایک دوسرے کے قریب ترین فاصلے پر آگئے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق صدیوں بعد پہلی بار آج رات دو سیارے مشتری اور زحل قریب آئے ہیں۔

ڈائریکٹر اسپا ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق مشتری اور زحل آج رات دو سیاروں کا جوڑا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدیوں بعد آج رات دو سیارے مشتری اور زحل آمنے سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق مشتری اور زحل 733 ملین کلو میٹر کے فاصلے پر قریب آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتری اور زحل کو اتنا قریب پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے۔