وفاقی حکومت کراچی کو 50 فائر ٹینڈرز فراہم کرے گی

December 21, 2020

وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ کراچی کو 50 جدید فائر ٹینڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں، ایک ارب 40 کروڑ روپے لاگت کے یہ فائر ٹینڈرز چین سے کراچی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کراچی کو یہ جدید فائر ٹینڈرز کراچی پیکیج کے تحت دیئے جا رہے ہیں۔

ان فائر ٹینڈرز پر اٹھنے والے اخراجات پی ایس ڈی پی سے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ فائر ٹینڈرز آئندہ ماہ کراچی پہنچ جائیں گے۔