مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی

December 22, 2020

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی۔

مسلم لیگ ن سندھ نے مریم نواز کے دورۂ سندھ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق مریم نواز 26 دسمبر کو سکھر پہنچیں گی اورسہ پہر 4 بجے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر مریم نواز شہید محترمہ بینظیر بھٹو برسی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔