پی ڈی ایم سوشل میڈیا پر نہیں، اسپیکر کو استعفے دے، وزیر خارجہ

December 23, 2020

وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگا، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ارکان سوشل میڈیا پر نہیں، اسپیکر کو استعفیٰ پیش کریں تا کہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔