فضل الرحمان ، بلاول اور مریم نیب کو دھمکیاں دے رہے ہيں، وزیر اعظم

December 24, 2020


وزیرا‏عظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزيشن نیب کو بلیک میل کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نیب کو دھمکیاں دے رہے ہيں، مولانا فضل الرحمان پیسوں اور جائيدادوں کا حساب دیں۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزيشن کا دھاندلی کا بیانیہ جھوٹا ہے، پی ڈی ایم اتحاد اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ استعفے دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہيں، آج بھی دو لوگ استعفا دے کر پھر غائب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی تو معلوم ہوا مسلم لیگ ن کے ایم این ایز شامل ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔