گورنرپنجاب کا HED میں اقلیتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کا اعلان

December 25, 2020

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہائر ایجوکیشن ڈپارنمنٹ (ایچ ای ڈی) میں اقلیتوں کے لیے ملازمتوں کے 2 فیصد کوٹے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ کرسمس کی تقر یب میں کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈپارنمنٹ میں اقلیتوں کے ملازمتوں کے کوٹے پر مکمل عمل ہو گا۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ الحمد للّٰہ پاکستان اقلیتوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک بن چکا ہے، جبکہ بھارتی حکومت اور اس کے تمام سیکیورٹی ادارے اقلیتوں کے قاتل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ وزیرِ اعظم مودی اور ان کے سیکیورٹی اداروں کو دہشت گرد قرار دے، پاکستان میں اقلیتوں کو قائدِاعظم کے افکار کے مطابق مذہبی آزادی حاصل ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی براداری کو کرسمس کی مبارک باد بھی دی۔