• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی کتاب لکھنے کے ارادے کا اظہار کردیا۔

لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ کتاب اس وقت لکھیں گے جب سیاست چھوڑ دیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران انھوں نے شیخ رشید کی تقریف کی اور کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی بہت سے پیش گوئیاں صحیح ثابت ہوجاتی ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں علم اور کتاب سے تعلق رکھنے والی قومیں ہی کامیاب ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا یہ کتاب تمام یونیورسٹیوں کی لائبریری میں رکھی جائے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید محبِ وطن پاکستانی ہیں، انھوں نے کشمیر کے لیے بھی ہر محاذ پر بھرپور آواز اٹھائی۔

اسی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ انھوں نے 40 سال قبل چوہدری سرور کو کہا تھا کہ میں آپ کو پاکستانی سیاست میں دیکھ رہا ہوں۔

انھوں نے ایک اور کتاب لکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں مرنے سے قبل ایک اور کتاب ضرور لکھوں گا۔

تازہ ترین