PIA طیارہ حادثہ، مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع

December 29, 2020

قومی ایئر لائن طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے کے8 ورثا نے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرائے تھے، 8 ورثا کو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی ادائیگی کی گئی، مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تدفین کی مد میں دس لاکھ روپے نہ لینے والوں کو بھی ادائیگی کی گئی ہے، ورثا سے وراثتی سرٹیفیکٹ موصول ہوتے ہی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔