اٹالین پریمیئر لیگ: یووینٹس نے اوڈنیز کو 1- 4 ہرادیا

January 04, 2021

اٹالین پریمیئر لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز کی بدولت یووینٹس نے اوڈنیز (UDINESE) کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

اٹالین پریمیئرلیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی یوونٹس اور اوڈنیز مد مقابل آئیں، میچ میں یوونٹس چھائی رہی۔

رونالڈو نے 31 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلادی، 49 ویں منٹ میں شیاسا نے لیڈ ڈبل کی۔

میچ کا تیسرا گول رونالڈو نے 71 ویں میں بنایا، جبکہ یوونٹس کا چوتھا گول ڈائی بالا نے 90 منٹ میں اسکور کیا۔

اوڈینیز کی جانب سے واحد گول کھیل کے نویں منٹ میں زیگالار نے کیا، اس طرح میچ یوونٹس نے 1-4 سے اپنے نام کر لیا۔