مسافر بس رہائشی عمارت میں جاگھسی

January 09, 2021

روس میں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر رہائشی عمارت میں جاگھسی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

یہ خوفناک بس حادثہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے علاقے اوبخوو کے ایک گاؤں میں پیش آیا جب ایک بس تیز رفتاری کے باعث گھر میں جاگھسی۔

مسافر بس مسافروں سے خالی تھی اور تیز رفتاری سے سفر کرتی ہوئی جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیور اسٹرینگ پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس گھر سے جاٹکرائی۔

گھر سے بس ٹکرانے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ گھر میں کوئی موجود نہیں تھا اور بس بھی خالی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔