کرینہ کپور کا مقامی کلینک میں چیک اپ

January 12, 2021

بھارتی اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے بھارت کے مقامی اسپتال سے چیک اپ کرایا۔ اس دوران بھی فوٹوگرافرز نے ان کی خوب تصویریں کھینچیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش مارچ میں متوقع ہے اور وہ اسی سلسلے میں چیک اپ کے لئے مقامی کلینک گئیں۔

کرینہ کپور کلینک پہنچیں تو انہوں نے فیس ماسک اور عام سا لباس پہنا ہوا تھا۔ اس دوران وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور انہوں نے فوٹوگرافرز کو ہاتھ بھی ہلایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنا زیادہ تر وقت گھر میں ہی گزارتی ہیں۔