جنسی تشدد روکنے کا کریڈٹ عثمان بزدار کو جاتا ہے، فردوس عاشق اعوان

January 12, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ جنسی تشدد روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کا کریڈٹ عثمان بزدار کو جاتا ہے کیونکہبھیک مانگنے والے بچے کے ہاتھ مین کتاب تھمانا ہی اصل کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں بچوں سے بدسلوکی کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیرِاہتمام آگاہی واک کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہچائلڈ لیبر سے متعلق موثر پروگرام پر کام ہو رہا ہے جبکہ عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہچائلڈ لیبر کے شکار بچوں کے والدین کو باقاعدہ وظیفے دیے جا رہے ہیں،چھوٹی عمر کی شادی کے خلاف قانون موجود ہے جبکہ اس پرچند اصلاحات کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ2023 تک ان کا شور جاری رہے گا لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اللّہ تعالی نے ان کے مقدر میں مایوسی لکھ دی ہے جبکہمولانا فضل الرحمٰن ار پی ڈی ایم کے ٹولے کے بیانیے میں تضاد نمایاں ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہیہ سجدہ ریز ہوں، ٹکریں ماریں، عمران خان ان شاء اللّہ سرخرو ہوں گے۔

دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ دو سال میں پنجاب میں 12 ہزار بچے ریسکیو کیے۔

سارہ احمد نے کہا کہ بچوں سے جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے آگاہی اور ریفارمز بہت ضروری ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گھروں میں بھی بچوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہوگا۔