• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: 7 سالہ بچی کے قتل سے قبل زیادتی کی تصدیق

سندھ کے شہر خیر پور میں اغواء کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ بچی کی ابتدائی پورسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملزمان نے بچی کو پہلے اغواء کیا پھر زیادتی کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف جنسی زیادتی، قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق 1 خاتون سمیت 5 افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

مذکورہ 7 سالہ بچی کو 3 دن پہلے حادل شاہ پور سے اغواء کیا گیا تھا۔

تازہ ترین