ٹیم ورک کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے، شعیب احمد ملک

January 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شرقی کو بلدیاتی خدمات سے آراستہ کرنے کیلئے ٹیم ورک کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے، شکایتی مراکز مکمل طور پر فعال رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر براہ راست رپورٹ پیش کریں ۔