اسٹاک مارکیٹ، مندی کا رجحان غالب، 103 پوائنٹس کم

January 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 103پوائنٹس کم ہو نے سے 46ہزار کی حد سے نیچے آگیا ،54.69فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب 98کروڑ 74لاکھ روپے کی کمی ہوئی،کاروباری حجم بھی 26.50فیصد کم رہا ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور منافع کی خاطر فروخت کا دباو دیکھا گیا ،خرید وفروخت میں کمی کی وجہ سے کاروباری حجم 84کروڑ 52لاکھ 82ہزار سےکم ہو کر 62کروڑ 7لاکھ 46ہزار شیئرز پر آگیا ،اس طرح گذشتہ روز کی نسبت 22کروڑ 45لاکھ 35ہزار شیئرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروبار میں کمی کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 102.61پوائنٹس کی کمی سے 46091.96پوائنٹس کی بجائے 45989.35 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، کے ایس ای 30انڈیکس بھی 108.47پوائنٹس کی کمی سے 19177.68پوائنٹس ہو گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 20.54پوائنٹس کی کمی سے 32043.64پوائنٹس پر آگیا ، جمعرات کو مارکیٹ میں 437کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ، 183کے بھاومیں اضافہ ، 239کے بھاو میں کمی اور 15کے بھاومستحکم رہے ،سرمایہ کاری مالیت 14ارب 98کروڑ 74لاکھ روپے کی کمی سے 8341ارب 41کروڑ 64لاکھ روپے ہو گئی ،کاروباری حجم کے لحاظ سے مارکیٹ میں ہم نیٹ ورک، کے ۔الیکٹرک ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ، کوٹ ادو پاور ، اور کوہ نور اسپننگ سر فہرست رہے ،سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت کولگیٹ پامولیو اور پا ک ٹوبیکو کے شیئرز کی بڑھی جو 99.98 اور 42.98 روپے فی شیئرز تھی ،اور سب سے زیادہ کمی نیسئلے پاکستان اور رفحان میز کے شیئرز میں ہو ئی جو 104.37 اور 68.00 روپے فی شیئرز تھی۔