ناروے کے بادشاہ اور ملکہ نےکورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی

January 15, 2021

اوسلو( ناصراکبر)اوسلو نارویجن میڈیاکے مطابق ناروے کے 84 سال بادشاہ ہارلڈ اور 83 سالہ ملکہ سونیا کوبدھ کے روزکورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہےاورشاہی جوڑے کو اب تین ہفتوں بعد کورونا ویکسین کی اگلی خوراک دی جائے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا شاہی جوڑے کو فائزر یا موڈرنہ ویکسین ملی ہے۔ ناروے میں بدھ کے روز پچھلے چوبیس گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے 27اور مریض چل بسے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 509 ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز ناروے میں کورونا وائرس کے مزید 312 کیسز سامنے آئے ہیں اور ان کیسز کے ساتھ ناروے میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد56927 ہوگئی ہے۔ ناروے کے وزیر صحت بینٹ ہائی نے کہا ہےکہ اقدامات نتیجہ خیر ہیں لیکن نئی لہر کا خطرہ بہت ہے۔