• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

خضدار میں 10 بج کر 52 منٹ اور 11 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ نصیر آباد، گنداواہ، سبی، کچھی، نصیر آباد، جھل مگسی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں صوبۂ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید