عبدالجبار رحمانی وفات پاگئے

January 15, 2021

برمنگھم(پ ر) برمنگھم کی کاروباری شخصیت حاجی عدالت خان رحمانی مرحوم کے تیسرے فرزند عبدالجبار رحمانی 63سال کی عمر میں وفات پاگئے۔نماز جنازہ سےقبل مولانا محمد عبدالہادی العمری نے کہا کہ مرحوم عبدالجبار بہت ہی خوش اخلاق اور اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے والے تاجر تھے، ان سے کسی شخص کو بھی کوئی اختلاف نہیں تھا ،ہر ایک سے مسکرا کر ملتے تھے۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے ناصر جباراور فیصل جبار ، دو بیٹیاں ،سگے بھائی ظفر اقبال،چچا زاد بھائی حاجی ذوالفقار علی رحمانی، عبدالستار ،مظہر اقبال ،عجائب خان اور اقارب کو سوگوارچھوڑاہے، امیر مرکزی جمیعت مولانا محمد ابراہیم میرپوری ،عباس ولایت، عمران علی، خالد رحمانی، قاری حفیظ الرحمٰن، آفتاب انصاری، چوہدری محمد سلیمان،حاجی اللہ دتہ، حاجی عبدالغفور صدر کمیٹی مسجد اور بہت سے احباب و اقارب نے جنازہ میں شرکت کی ۔مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت اوردعائےمغفرت کی ہے۔