آسٹریا میں کورونا سے مزید53اموات

January 15, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پھر بڑھنے لگی اور انفیکشن کے تین ہزار 510 کیسز ہوئے جبکہ53 اموات ہوئی ہیں۔ پچھلے دن کے مقابلے میں یہ قابل ذکر اضافہ ہے جب کہ 17 اور 19 سال سے کم عمر کے لوگوں کو کورونا انفیکشن کی اطلاع ملی ہے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ڈرامائی انداز میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کی وجہ بالائی آسٹریا اور کیرینیٹیا میں دیر سے کورونا مریضوں کا اندراجات ہیں۔ یہاں ایک ہزار سے زیادہ انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔