پاناما اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کا کالا دھن آشکار کر دیا، شبلی

January 15, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے ، یہ ہماری اختراع نہیں بلکہ بین الاقوامی انکشافات ہیں ۔ جمعرات کوسینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ براڈشیٹ کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی کے این آراوز کی وجہ سےملک کوکیسےناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نےاپنے گھر بھرے اورپاکستان کے عوام کولوٹا۔