بلوچ کالونی پل سے چھلانگ لگا کر خاتون نے خودکشی کرلی

January 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیپو سلطان تھانے کی حدود شارع فیصل فائن ھاؤس کے قریب بلوچ کالونی پل سے چھلانگ لگا کر خاتون نے خودکشی کرلی ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی۔پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ متوفیہ کی شناخت 60سالہ گل نذیر جان کی نام سے ہوئی ہے۔ اس کے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ والدہ کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔