کراچی میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا، مجلس وحدتِ مسلمین

January 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپوٹر )مجلس وحدتِ مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے، شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، نیوکراچی، اورنگی ٹائون، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی و کورنگی میں 14 سے 16 گھنٹے گیس غائب ہے،عوام کو آئے روز کوئی نہ کوئی نئی اذیت جھیلنی پڑتی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔