ملیر سے پی پی کی سیاست کا خاتمہ عمران خان کا سپاہی کرے گا، حلیم عادل شیخ

January 17, 2021


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملیر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی کرے گا۔

کراچی سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگرز میدان میں آچکے ہیں، اب پیپلز پارٹی کی شکست طے ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھٹو ایک لیڈر تھے ان کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن سلیکٹڈ بھٹو کی پارٹی آج ریجیکٹڈ ہوچکی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ساری کرپشن کا سردار اس صوبے کا وزیر اعلیٰ ہے۔