• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI بمقابلہ لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے: فردوس عاشق اعوان


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ تحریکِ انصاف بمقابلہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 13سال بعد مکمل بحالی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ 20 سال بعد سرپلس ہوا، بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے 9 سال پرانے معاہدوں پر قومی مفاد میں نظرِثانی کرنے کی روایت قائم کی اور کم ریٹس پر دوبارہ معاہدے کر کے قوم کے اربوں روپے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس معاہدے پر 8 سال بعد نظرِ ثانی کی گئی، نیا معاہدہ 368 روپے فی کلو میٹر کی بجائے 213 روپے فی کلو میٹر پر کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ سولر پاور پلانٹ معاہدے پر 8 سال بعد نظرِثانی کی گئی اور 20 امریکی سینٹ کی بجائے صرف 2 اعشاریہ 37 امریکی سینٹ فی یونٹ بجلی پر معاہدے کیئے۔


ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں 74 سال بعد 181 ارب روپے مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروائے۔

تازہ ترین