کلفٹن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر خودکشی کرلی

January 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن عبدﷲ شاہ غازی مزارکے قریب واقع نیشنل بینک کے اسپورٹس کمپلیکس پر تعینات سیکیورٹی گارڈ 27سالہ عبدالغفار نے اتوار کی شام اپنے پاس موجود رپیٹر سے خود کو دل پر گولی مارکر خودکشی کر لی،پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سیکیورٹی کمپنی میں تعینات اور کیماڑی گلشن سکندرآباد کا رہائشی تھا ،متوفی کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفی کا گھر میں اہلیہ اور ساس سے جھگڑا چل رہا تھا۔